انتظار
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiآپ کی بات پر اعتبار آپ کا
ہائے اس دور میں یہ پیار آپ کا
کیسے کوئی سماتا یوں دل میں مرے
دل پہ تو تھا مرے اختیار آپ کا
پھولوں کو ڈال کے راہوں میں آپ کی
کرنا ہے آج یوں انتظار آپ کا
یہ تو اب آپ ہی جانتے ہیں یہاں
کون کرتا ہے یوں انتظار آپ کا
لوگ جو ہو گئے بدگماں ہم سے یاں
ان میں ہونے لگا ہے شمار آپ کا
More Love / Romantic Poetry






