دور چلے آئے اپنوں سے ، خاک ہماری عید ہوئی

Poet: Azra Naz
By: Azra Naz, Reading UK

دور چلے آئے اپنوں سے ، خاک ہماری عید ہوئی
مل کر چاند کو دیکھا نہ تو اِک دوُجے کی دید ہوئی

حالِ غم کہہ دینا سب سے اتنا بھی آسان نہ تھا
آج غنیمت مجھ کو اپنے اشکوں کی تمہید ہوئی

تو تقدیر بدل دیتا ہے اک ہی لمحے میں مولا
تیری نظر کرم سے سب کی بار آور امید ہوئی

میرے اندر بیٹھا کوئی دھیرج مجھ کو دیتا تھا
دنیا کی نیرنگی سے میں جب جب نا اُمید ہوئی

شاید یہ اعجاز تھا میرے جذبوں کی سچائی کا
اُن کی چاہت اِک ذرہ تھی لیکن اب خورشید ہوئی

برسوں سے بس مجھ کو تیری ایک جھلک کی حسرت تھی
چمکا آج مقدر میرا مجھ کو تیری دید ہوئی

کوئی مٹتا ہے تو اور جنم لے لیتا ہے
لاکھوں پھول مٹے تب جا کر خوشبو آج کشید ہوئی

اِس سے بڑھ کر اور سِتم کیا ہوگا دنیا میں عذراؔ
تڑپوں پر نہ آ نسو چھلکیں مجھ کو یہ تاکید ہوئی

Rate it:
07 Aug, 2013

More Love / Romantic Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: Azra Naz
My First Poetry Book DASHT E JAAN is published now and available in market.I am a caring,loving and fair play person.
Believe in truth , honesty and
.. View More
Visit 250 Other Poetries by Azra Naz »

Reviews & Comments

پچھلے چودہ سالوں کی اٹھائیس عیدیں ایک لمحے میں آنکھوں کے آگے سے آکے گزر گئیں،
دور چلے آئے اپنوں سے خاک ہماری عید ہوئی
ہم نے بھی بہت سی ایسی ہی خاک عیدیں منائیں
بہت اعلیٰ اور بلند معیار کی شاعری ہے
کیا مبارکباد دوں کہ آپ کی شاعری خود آپ کے لئے مبارک ہے
اللہ آپ کا زور قلم اور زیادہ کرے آمین
خوش رہیں لکھتی رہیں شاد رہیں آباد رہیں

By: NADEEM MURAD, UMTATA RSA on Aug, 12 2013

ندیم بھائی
بہت منفرد اور حسین انداز میں داد دینے کے لئے بے حد
شکریہ۔اور آپ نے سچ کہا ہم سب لوگ جو اپنے ملک سے دور
ہیں ہر خوشی کے تہوار پر ہماری خوشیاں اپنوں کے بغیر ادھوری
رہ جاتی ہیں۔
خدا آپ کو خوش اور سلامت رکھے اور آپ کے اہل خانہ کو بھی۔۔
گذشتہ عید مبارک۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 15 2013

پچھلے چودہ سالوں کی اٹھائیس عیدیں ایک لمحے میں آنکھوں کے آگے سے آکے گزر گئیں،
دور چلے آئے اپنوں سے خاک ہماری عید ہوئی
ہم نے بھی بہت سی ایسی ہی خاک عیدیں منائیں
بہت اعلیٰ اور بلند معیار کی شاعری ہے
کیا مبارکباد دوں کہ آپ کی شاعری خود آپ کے لئے مبارک ہے
اللہ آپ کا زور قلم اور زیادہ کرے آمین
خوش رہیں لکھتی رہیں شاد رہیں آباد رہیں

By: NADEEM MURAD, UMTATA RSA on Aug, 12 2013


ندیم بھائی
بہت منفرد اور حسین انداز میں داد دینے کے لئے بے حد
شکریہ۔اور آپ نے سچ کہا ہم سب لوگ جو اپنے ملک سے دور
ہیں ہر خوشی کے تہوار پر ہماری خوشیاں اپنوں کے بغیر ادھوری
رہ جاتی ہیں۔
خدا آپ کو خوش اور سلامت رکھے اور آپ کے اہل خانہ کو بھی۔۔
گذشتہ عید مبارک۔
By: Azra Naz , Reading Uk on Aug, 28 2013

Sis Azra ......
Eid Mubarak to you and your family ...
Allah ap sb ko bahut khushiyan daay ... Ameen ...
EId aur pardesiyoun k hawaly sy bahut shandar poetry takhleeq
ki hai apny .. jb hum KSA main becholar life guzar rahy thy tu yeh hi
condition thi hamari ... ab tu Allah ka shurkar hai family sath hai pher
bhi Pakistan main ghar waloon ko miss karty hain ...
tammam feeling ki akasi karti howi yeh aik bahtreen poetry hai ..
ap ny khood jazbat ki tarjamani ki aur sb ki nabzoon par hath rakh dia ..
Allah ap ko mazeed tariqiyan ata farmayee. AMeen
Be Happy always with Great Smile

By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar on Aug, 11 2013

شبیب میرے بھائی
سب سے پہلے تو عید کی بہت بہت مبارک ہو۔خدا کرے آپ کی عید
بہت اچھی گذری ہو۔۔۔۔۔
میرے کلام کو آپ نے حسب سابق بہت کھل کر سراہا بھی اور میری
حوصلہ افزائی کر کے میرا دل شاد بھی کیا جس کے لئے دل کی گہرایہوں
سے آپ کی شکر گذار ہوں۔
اور آپ نے ٹھیک کہا کہ پردیس میں جب تک فیملی ساتھ نہ ہو وقت گذارنا
بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔
اگرچہ ہم جہاں رہ رہے ہیں اس ملک نے بھی ہمیں اپنا نیشنل مان لیا ہے اور
ہمیں یہاں بھی اسی طرح رہنا ہے جیسے یہ ہمارا ہی ملک ہے۔۔۔۔۔
لیکن انسان اپنی جنم بھومی کو کبھی بھی بھول نہیں سکتی اور ترجیح ہمیشہ
پاکستان کی نیشنیلٹی کو ہی ہم دیں گے۔۔۔
لیکن سوال یہ ہے کہ یہاں ہم بے شک فیملی ہیں لیکن جو بہن بھائی پاکستان میں
رہتے ہیں ان کی کمی تو کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا آپ کو اپنے اہل و عیال سمیت خوش و خرم اور سلامت رکھے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 15 2013

pahlla misrrah he kamal ka hain azrra g,bohet kamal shaire, dhroon dad qabool farmay, stay blessed

By: rizwana, toronto on Aug, 11 2013

پیاری بہنا رضوانہ
آپ ہمیشہ بہت دل سے میرے کلام کو سراہ کر میرا دل باغ باغ
کر دیتی ہیں۔یہ آپ کا خلوص ہے جس کی میں تہہ دل سے ممنون
ہوں۔
خوش رہئیے۔
گذشتہ عید مبارک۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 15 2013

بہت خوب عذرا صاحبہ۔۔۔
ہمیشہ کی طرح کمال کا انداز بیان اور کمال کا تخیل۔۔۔
کہاں کہاں سے الفاظ اور خیالات لے کر آتی ہیں واقعی
حیرت ہوتی ہے اللہ تعالی نظر بد سے بچائے بہت پائدار
لکھتی ہیں آپ ماشااللہ۔۔
اور مجھ جیسے ادب کی باریکیوں اور پیچ و خم سے
نابلد کی رائے یقینا ایسی شاعری اور اس بلند
ذوق تخیل کے آگے ہیچ ہے۔۔۔ میرے پاس الفاظ کم پر جاتے ہیں
جب بھی آپکی تخلیق کے بارے میں اپنی ناچیز رائے دینی ہو۔۔
حسن اتفاق ہے کہ تقریبا اسی سے ملتے جلتے الفاظ میں
میں نے بھی عید پر ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں شاعری بھیجی ہے
لیکن آپکا حسن بیان لاجواب اور بے مثال ہے۔۔
یوں تو ساری غزل کمال کی ہے لیکن بطور خاص آخری دونوں اشعار
تو بہت ہی اچھے لگے۔۔۔
تڑپوں اور نہ آنسو چھلکیں مجھ کو یہ تاکید ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ واہ

اتنی زبردست شاعری پہ اور کیا کہوں۔۔۔ آپ کی ہر تخلیق پر
جی کرتا ہے تھیسز لکھوں اور انشااللہ کبھی موقع ملا تو
آپکی آنے والی کتاب پر ضرور لکھوں گا۔۔۔میری دلی تمنا ہے
کہ آپکا نام اردو ادب کے بڑے ناموں کے ساتھ آئے ۔۔
بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے آپ سے۔۔
ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔۔۔
آپکو اور آپکی فیملی کو بہت بہت عید مبارک
اللہ تعالی ایسی ہزاروں خوشیاں آپکو عنائت فرمائے۔۔۔آمین
دعاؤن میں یاد رکھیئے گا۔۔۔۔

By: muhammad nawaz, sangla hill on Aug, 11 2013

نواز صاحب
پہلے تو آپ بتائیے کہ آپ اتنے دلربا انداز میں کومینٹس کرنے کا
ڈھنگ کہاں سے لاتے ہیں کہ کومینٹس پہڑھ کر انسان ساتویں
آسمان پر خود کو اڑتا محسوس کرنے لگے۔۔۔
آپ کے خلوص کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں ک لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپ خود اپنے لئے کسر نفسی کو غالبا“ بہت ضروری سمجھتے
ہیں ورنہ خود کو ادبی باریکیوں اور پیچ و خم سے نا بلد قرار نہ دیتے۔
آپ ماشاءاللہ بہت خوبصورت اور معیاری لکھتے ہیں اور فن کی باریکیوں
کو خوب سمجھتے بھی ہیں۔۔۔
اور آپ کے خلوص کی دل سے قدر کرتی ہوں۔۔آپ کا ہر تبصرہ مجھے
تھیسس سے کم نہیں لگتا۔آپ کی نیک تمناؤں کے لئے میں آپ کی
نہ صرف شکر گذار ہوں بلکہ دل سے ان پر خلوص جذبات کے لئے احسانمند
بھی ہوں۔۔۔
آپ سچ مچ بہت نرم خو اور نیک فطرت انسان محسوس ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
میری جانب سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو گذشتہ عید مبارک۔۔۔۔
خدا آپ کو اور آپ کے گرد و نواح کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے۔۔۔
آمین۔
خوش رہئیے۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 15 2013

Aap ko meri janib sey bohat eid Mubarak.Aap ka taza klam bohat dino baad parhney ko mila aur parh kar hamesha ki tarah bohat acha mehsoos hua. Is lajwab klam par meri janib sey bohat mubarak baad qbool karen Azra sahiba

By: Haroon Gillani, pakistan on Aug, 10 2013

ہارون آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک اور آپ کی فملی کو بھی۔۔۔
آپ کے خلوص کے لئے تہہ دل سے آپ کی ممنون ہوں اور امید ہے
کہ آپ کی عید بھی اچھی گذری ہوگی۔۔۔
کلام کی پسندیدگی کے لئے شکر گذار ہوں۔۔۔۔۔۔۔
خدا آپ کو اپنی فیملی سمیت اپنے لطف و کرم کے سائے میں رکھے۔
آمین۔
خوش رہئیے
جیتے رہئیے۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 10 2013

Dear azra sis very good awesome poetry ..... Eid Mubarik to you and your family. .. be happy always

By: Arooj Fatima(Lucky), Jeddah on Aug, 09 2013

عروج میری ننھی پیاری بہن
آپ کو بھی عید کی خوشیاں مبارک ہوں اور آپ کی
فیملی کو بھی میری جانب سے بہت بہت عید مبارک۔
کلام کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔
By: Azra Naz, r on Aug, 10 2013

Azra my respected sister first of all please accept my Eid greetings withe the very humble prayer to God for your prosperity and happy life with you family.......Eid greetings too to you family members.........
Let us discuss very minutely regarding you present poetry on occasion of Eid which reflect many different meanings from home Land life and the life in abroad.....I did agree with you that celebrations of such event if out of country remind the beautiful days spend with the loving people of country whom we have some very close relations I mean to say that parents, brothers, sisters and the people of near clan...
So nice and upgraded poetry and I got opportunity to extend my deep sense of appreciation from bottom of my heart....Please do accept and I again extend my deep sense of brotherhood to you.....stay save with you surroundings........bye bye....

By: Jamil Hashmi, Rawalpindi on Aug, 09 2013

جمیل میرے چھوٹے بھائی
سدا خوش رہیں۔۔۔
میری جانب سے آپ کو اور آپ کی فیملے کو تہہ دل سے عید مبارک۔۔
خدا آپ کو ایسی ہزاروں عیدیں نصیب کرے اور فیملی کے ساتھ پر مسرت
لمحات نصیب کرے۔۔۔
آمین۔
کلام آپ کو اچھا لگا یہ میری خوش نصیبی ہے۔۔۔آپ نے بہت صحیح ترجمانی
کی ہے کہ اپنے وطن سے دور اور اپنوں سے دور بے شک کتنی بھی خوشیاں
انسان کی زندگی میں ہوں لیکن اپنوں کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔
آپ نے ٹھیک کہا کہ والدین،بہن بھائی اور دیگر اقرباء ایسے مواقع پر ٹوٹ کر یاد
آتے ہیں اور عید کی خوشیاں ادھوری محسوس ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
لیکن زندگی اسی کا نام ہے۔
آپ نے بہت حسین اور دلنشین انداز میں کلام کو سراہ کر میرے کلام کی جو
قدر افزائی کی ہے اس کے لئے میں بہت شکر گذار ہوں اور خدا سے آپ کے
لئے اور آپ کی فیملی کے لئے دل سے دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ سب کو اپنے
لطف و کرم کے سائے میں رکھے اور زندگی کی تمام خوشیاں نصیب کرے۔۔۔۔۔۔۔
آمین۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 10 2013

لگتا ہے رات مرزا غالب کی روح کانوں
میں سرگوشیاں کرتی رہی ہے جبھی
تو غالب کا رنگ غزل پر غالب دکھائی دیتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلاسیکی انداز لیے آپ کی
یہ غزل عید کا ایک حسین تحفہ محسوس ہو رہی
ہے جو اپنے پڑھنے والوں کو یقینا“ دلنشیں لمحات
عطا کر رہی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکنڈ لاسٹ شعر ایک بہت بڑی حقیقت بھی ہے
اور اپنے اند شاعرانہ خوبصورتی لیے ہوئے بھی۔۔
عزرا نازصاحبہ ! اس غزل پر بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں
لیکن عید کا دن ہے اور آپ جانتی ہیں کہ اس روز
ادبی کاموں کے لیے وقت نکالنا کس قدر مشکل ہوتا
ہے کہ کہیں جانا ہے تو کبھی مہمانوں کو وقت دینا ہے
کمپیوٹر پر اس لیے بیٹھا کہ آخر آپ سب دوست بھی
مجھے بے حد عزیز ہیں اور اس خوشی کے موقع پر
آپ کو بھول جاتا تو میرے اندر کا زاہد مجھے معاف نہ کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں بھی ابھی بہت سے دوستوں کو کومینٹس کرنا باقی ہیں
اس لیے میری مجبوری کے پیش نظر امید ہے آپ مجھے معاف
فرمائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو ایک بار پھر بہت عید مبارک
پھولوں کی طرح مسکراتی رہیں

By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan on Aug, 09 2013

بہت بہت شکریہ زاہد صاحب
یہ آپ کا حسن نظر ہے جو نا چیز کے کلام میں آپ کو ایسی
ایسی خوبیاں دکھائی دیں۔ورنہ

کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ

آپ نے میری غزل کو عید کا تحفہ قرار دے کر میرے کلام
کو جو عزت اور قدر عطا کی ہے اس کے لئے تہہ دل سے
آپ کی ممنون ہوں۔
آپ کے خلوص اور ہمت کی داد دیتی ہوں کہ عید کے دن
بھی آپ نے میرے کلام کے لئے وقت نکالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس کی بالکل بھی توقع نہیں کر رہی تھی اور غیر
متوقع طور پر آپ کے کومینٹس دیکھ کر بڑی خوشگوار سی
حیرت ہوئی کہ عید کے دن بھی آپ کے کومینٹس آن لائین
تھے۔۔۔۔۔
واقعی آپ کی ادب دوستی اور انسان دوستی بے مثل ہے۔
خوش رہئیے۔۔۔
آپ نے اس غزل کے بارے میں جو بھی کہا وہ کوزے میں دریا
بند کرنے کے مترادف لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مری جانب سے آپ کو آور آپ کی فیملی کو بہت بہت عید مبارک۔
خدا آپ کو ہزاروں عیدیں نصیب کرے اور ہر عید کی خوشیاں ہمیشہ
فزوں تر ہوتی رہیں۔۔۔
آمین۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 10 2013

what an awesome gazal
hai tou trajic maghr padh kar dil
khush ho gya hamesha slaamat
rehien khush rehien aur issi
tarah pyari gazlien likhti
rehien

By: asghar, birmingham on Aug, 09 2013

اصغر
آپ کے حسن و دلنشین اور پر خلوص کومینٹس کے لئے دل کی
گہرائیوں سے آپ کی شکر گذار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلام آپ کو اچھا لگا،یہ میری خوش قسمتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری جانب سے دلی عید مبارک قبول کیجیئے۔۔۔۔
خوش رہئیے۔۔
By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 10 2013
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City