سزا ہو گئی

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala, Pakistan ; Nizwa, Oman

میں تم سے جدا کیا ہو گیا
ہر سانس جیسے مجھ سے خفا ہو گئی

میرا نام تم سے الگ کیا ہو گیا
میری ہستی ہی جیسے سزا ہو گئی

میں اپنے سے پرایا ہو گیا
تُو مجھ سے اب غیر ہو گئی

میرا انتظار کرنا تجھ پر اب گراں ہو گیا
شاید منزل تیری کوئی اور ہو گئی

مجھے دیکھتے ہی اب غصہ ہو گیا
کوئی غلطی جیسے سرزد ہو گئی

تمہارا راستہ اور میرا اور ہو گیا
میرا ساتھ اب اُن کے لئے سزا ہو گئی

Rate it:
Views: 556
22 Oct, 2018