نقش آنکھوں سے چہرے کا لگائے ہوئے ہیں

Poet: شاہ میر مغل By: Shahmeer Mughal, Lahore

نقش آنکھوں سے چہرے کا لگائے ہوئے ہیں
کوئے دل میں تیری یاد بسائے ہوئے ہیں
ذرا مسکراو لَبھوں کو ہلاو
ہم نظریں تُم ہی پر جَمائے ہوئے ہیں
اے ساقی! ہمیں تو پِلا جام الفت
وہ مے خانے میں تیرے آج آئے ہوئے ہیں
مہک آرہی ہے بہت پیاری پیاری
وہ زلفوں کو اپنی سجائے ہوئے ہیں
خبر ہے زمانے کی نہ ہے کوئی پرواہ
ہم تم پہ ہی سب کچھ لٹائے ہوئے ہیں
تیری یاد سے خالی نہ رہا لمحہ کوئی
تنہا بھی آنسو بہائے ہوئے ہیں
صَنم تُم ہِی جھوُٹے پڑو گے سرِحشر
ہم اپنا تو وعدہ نبھائے ہوئے ہیں
تیری خُوش نَصیبی پہ قُربان شاہ میؔر
وہ محفل میں تشریف لائے ہوئے ہیں

Rate it:
Views: 1017
07 Jan, 2021