آج میری محبت کی کہانی سن لے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

آج میری محبت کی کہانی سن لے
کیسےبیتی میری جوانی سن لے

ایک پل خوشی کا نہیں دیکھا
روتے گزری ہے زندگانی سن لے

ہمارےدرمیاں بڑےعہدوپیماں ہوئے
ادھوری رہی ہماری کہانی سن لے

میں جسے اپنی زندگی سمجھتارہا
وہی اس بات سےرہی انجانی سن لے

خوشیوں سےشروع اشکوں پہ ختم
یہ کہانی ہے بڑی پرانی سن لے

Rate it:
Views: 920
29 Sep, 2015