اب پہلی سے وہ ملاقاتیں نا رہی
Poet: Arooj Fatima(Lucky) By: Arooj Fatima(Lucky) , K.S.Aاب پہلی سے وہ ملاقاتیں نا رہی
سنسان مدہوش چاند راتیں نا رہی
تحفے تو تھے بہت میرے پاس مگر
تیری دی ہوئی وہ سوغاتیں نا رہی
ُاس کی یاد میں آنسو اب بھی بہتے ہیں
بس ساون کی پہلی برساتیں نا رہی
میرے جانے سے تجھے کیا فرق پڑھے گا
تیرے دل میں پہلی سی سعادتیں نا رہی
بھول گئی ہوں خود کو شاید میں
لفظ چنتی ہوں پر بنانے کو باتیں نا رہی
کتنا شوق تھا ُاس کی سعادت کا مجھے
پر آنے والے کو مجھ سے چاہتیں نا رہی
مٹ ہی گیا نا یہ آزمائش کا سفر
نفرت کرنے والے کے دل میں کڑواہتیں نا رہی
میرے قلم نے کیسا درد لکھ دیا ہے
کہ پڑھنے والوں میں ہمتیں نا رہی
بہت کچھ کھویا ہے اپنی نادانی سے لکی
وقت کے ساتھ ساتھ وہ ہماقتیں نا رہی
More Love / Romantic Poetry






