Add Poetry

اک بار مجھے آخری دیدار کرا دے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

اک بار مجھے آخری دیدار کر ا دے
میں موت کی آغوش میں ہوں یار بچالے

میں مر گیا تو یادیں بھلا دینا سبھی وہ
میں نے جو لکھے خون سے تھے خط وہ جلالے

رونا نہیں تربت پہ مری یار کبھی تم
تکلیف بہت ہوگی یہی عہد نبھالے

زندہ ہوں ابھی یار مرا تو میں نہیں ہوں
پھر کون سنے گا تو ابھی حال سنالے

مت کپڑے پہننا یہ ۔ نئے کپڑے لے لینا
اچھے نہ لگیں گے یہ تجھے کپڑے تو کالے

مت ہونا پریشان ترے ساتھ رہوگا
خوش رہنا تجھے کرتا خدا کے ہوں حوالے

شہزاد غمِ ہجر سبھی بھول ہی جانا
میں جانتا ہوں تم ہو بہت یار جیالے

Rate it:
Views: 206
04 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets