ایسے ہم کیسے گزارا کریں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

ایسے ہم کیسے گزارا کریں گے
دور ہو جاؤ گے تو کیا کریں گے
پاس رہتے ہوئے سوچا نہیں تھا
دور رہ کر تمہیں سوچا کریں گے
تم سے باتیں ہزار کرتے تھے
دور ہو جاؤ گے تو کیا کریں گے
ہم اداسی میں کیسے لگتے ہیں
کَس طرح بارھا پوچھا کریں گے
اپنے بارے میں جاننے کے لئے
کِس کی آنکھوں کو آئینہ کریں گے
ایسے ہم کیسے گزارا کریں گے
دور ہو جانا گوارا کریں گے
پاس رہتے ہوئے سوچا نہیں تھا
دور رہ کر تمہیں سوچا کریں گے

Rate it:
Views: 633
24 Jun, 2019