بات مشہور ہے زمانے
Poet: دستگیر نواز By: Dastagir Nawaaz, Hyderabad پھول جھڑتے ہیں مسکرانے میں
بات مشہور ہے زمانے میں
جو بھی کہنا ہے صاف کہہ دیجے
کیا ملے گا تمہیں چھپانے میں
جارہا ہوں عروج کی جانب
دوست مصروف ہیں گرانے میں
ہم نے دیکھا نہیں کوئی تم سا
خوب ماہر ہو دل چرانے میں
میں ہی کردار ہوں کہانی کا
ذکر میرا نہیں فسانے میں
اس کی گلیوں سے میرے کوچے تک
دن گزرتا ہے ٓانے جانے میں
کیا کریں گے نواز ہمدردی
وہ جو ماہر ہیں دل جلانے میں
More Love / Romantic Poetry







