بتائیں کیسے بیتا گزرا سال

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

بتائیں کیسے بیتا گزرا سال
ہر سو کہرامی مچتا گزرا سال

ادنیٰ اعلی سب ہی ششدر ہوتے
آخر یہ حیراں کرتا گزرا سال

آمد کی تیاری برسوں سے تھی
لمحوں میں پھیکا پڑتا گزرا سال

منصوبہ سارے مٹی میں ملتے
ہائے واویلا کرتا گزرا سال

بچے بوڑھے سب پر سکتہ طاری
ڈر کا سایہ بھی رہتا گزرا سال

طلباء اسکولوں میں کیسے جائیں
موبائل سے ہی جڑتا گزرا سال
کورونا چھاتا ہر جانب ناصر
یادوں میں سب کے بھرتا گزرا سال
 

Rate it:
Views: 422
21 Dec, 2020