بھلائے نہیں گئے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aوہ لمحے عاشقی کے بھلائے نہیں گئے
چاہت کے تیرے نقش مٹائے نہیں گئے
ہم کو بھی تھی تڑپ تیرے دیدار کی
آئینے میں سارے عکس چھپائے نہیں گئے
دل درد اور دھواں قصہ تھا رات کا
دروازے پے آئے مہماں لٹائے نہیں گئے
تیرے بغیر سنسان تھا دل کا مہ کدہ
اشکوں میں سارے راز چھپائے نہیں گئے
افسوس تیرے در پے آئے اور چل دئیے
مدت کے روٹھے لوگ منائے نہیں گئے
More Love / Romantic Poetry







