بہت سہہ چکاہوں عتاب محبت

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

بہت سہہ چکا ہوں عتاب محبت
پھر بھی پورا نہ ہواخواب محبت

جسےپیار کے نام سےنفرت ہے
اسےتحفےمیں دی ہے کتاب محبت

وہ خوشبومیریسانسوں میں بسی ہے
جوپہلی باراسےدیا تھا گلاب محبت

جسےکوئی بات کرنی نہ آتی تھی
وہ بھی پڑھ کر آگیا ہے کتاب محبت

ہرروز اسے پیار بھرا خط بھیجتاہوں
مگروہ دیتا ہی نہیں جواب محبت

Rate it:
Views: 407
23 Jul, 2013