بے انت خیالات مجھے مار ہی دیں گے
Poet: Yaseen Shahi By: Yaseen Shahi, Islamabadبے انت خیالات مجھے مار ہی دیں گے
یہ ہجر کے لمحات مجھے مار ہی دیں گے
حالات سے لڑتا ہوا مر جاؤں گا اک دن
تم دیکھنا حالات مجھے مار ہی دیں گے
احساس کی مسند پہ بیٹھا رکھتے ہیں دن بھر
پر دکھ تو کسی رات مجھے مار ہی دیں گے
ساون سے مماثل ہیں مری آنکھیں ترے بعد
یہ اشک یہ برسات مجھے مار ہی دیں گے
آنکھوں میں ابھر آتے ہیں ہر بات پہ آنسو
شاہی مرے جذبات مجھے مار ہی دیں گے
More Love / Romantic Poetry






