تم سے کچھ کہنا ہے

Poet: Muhammad Suhaib By: Muhammad Suhaib, rohillanwali

سنو
تم سے کچھ کہنا ہے
کچھ الگ کچھ مختلف سا
جب بارش برستی ہے
جب بادل گرجتا ہے
اور
میں تنہا
مجھے ڈر سا لگتا ہے
ایسے میں بس صرف تمہاری یاد
میرے لرزتے ہوئے دل میں
چین و قرار کا
اک دیپ جلاتی ہے
سب خوف مٹاتی ہے
اور
میرے لرزتے ہوئے دل سے
بس یھی آواز آتی ہے
سنو
تم سے کچھ کہنا ہے
اب تمہیں
میرے دل میں رہنا ہے
ہاں یہی کہنا ہے
میرے دل میں رہنا ہے

Rate it:
Views: 827
29 Sep, 2008