تم کو ہم دل میں بسا لیں گے تم آؤ تو سہی
Poet: ممتاز ماضی By: راحیل, Quettaتم کو ہم دل میں بسا لیں گے تم آؤ تو سہی
ساری دنیا سے چھپا لیں گے تم آؤ تو سہی
ایک وعدہ کرو اب ہم سے نہ بچھڑو گے کبھی
ناز ہم سارے اٹھا لیں گے تم آؤ تو سہی
اختلافات بھی مٹ جائیں گے رفتہ رفتہ
جس طرح ہو گا نبھا لیں گے تم آؤ تو سہی
دل کی ویرانی سے گھبرا کے نہ منہ کو موڑو
بزم یہ پھر سے سجا لیں گے تم آؤ تو سہی
راہ تاریک ہے اور دور ہے منزل لیکن
درد کی شمعیں جلا لیں گے تم آؤ تو سہی
More Love / Romantic Poetry






