تنہائی میں یہ عالم ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تنہائی میں یہ عالم ہے میری اداسی کا
کوئی نہیں ہے میت میری روح پیاسی کا

اک تیرے سوا مجھےکچھ اور نظر نہیں آتا
اب یہ حال ہے میری اس بدحواسی کا

غریب کا پیٹ جو بھرا تو نیند بھی آئی
بریانی سے زیادہ مزہ تھا روٹی باسی کا

مکھ موڑ کر جانے والے ذرا سنتا جا
تمہارا دعویٰ تھا ہم سے روح شناسی کا

خدا کی نظر میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں
چاہے وہ بیٹا ہو چوہدری یا مراسی کا

Rate it:
Views: 455
21 Nov, 2013