تڑپاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تڑپاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر
بہکاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

کرتے رہے تیرا انتظار شب بھر
جلاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

روشن رہے اداسیوں کے دیےآنکھوں میں
مسکراتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

اشک گرتے رہے موتیوں کی طرح
رولاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

دیکھ کر روتا ہمیں تیرے لئے
لبھاتی رہی یہ چاندنی تیرے بغیر

Rate it:
Views: 377
12 Sep, 2011