پیارہ تو تھا پہلے ہی جان سے
اب لگتا آنکھوں کا تارہ ہو گیا
کھو دیا تھا تم کو آوارگی میں
اب تو ہی جینے کا سہارہ ہوگیا
تڑپا تھا بہت جو تم سے ملنے کو
وہ دل بھی اب آوارہ ہو گیا
پیار تو تھا تم سے پہلے بھی
لگتا عشق تمہی سے اب دوبارہ ہو گیا
ناکام تھا جو ایک شخص کو پانے میں
پیار میں پھر وہ ناکارہ ہو گیا
زندگی تھی ویراں اک عرصے سے
کیا ہوا جو دنیا سے کنارا ہو گیا
عمراؔن! آؤ سجدہ اک ایسا کریں کہ
خدا کہے جاؤ آج سے وہ تمہارا ہو گیا