جسے اپنا بنانے کی خواہش تھی
Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachiمحبت اب بھی اسکی ہے وہی پائندہ پائندہ
 نگاہیں خیرہ کرتا ہے وہی چہرہء تا بندہ
 
 محبت جرم ہے گر تو مجھے اقرار ہے اسکا
 کرونگا ارتکاب اس جرم کا آئندہ آئندہ
 
 میں اس کو کھو کے اپنے آپ سے ناراض رہتا ہوں
 ہر اک لمحہ گزرتا ہے میرا شرمندہ شرمندہ
 
 وہ مل جاتی اگر مجھ کو میری قسمت بدل جاتی
 میں اپنے آپ کو کہتا یہاں فرخندہ فرخندہ
 
 میں مرجاؤں تو میری قبر کے کتبے پہ لکھ دینا
 وفاء کے دیس کا مدفون ہے باشندہ باشندہ
 
 میرے ہونٹوں پہ اسکے نام کی تکرار ہے اشہر
 میرا دل اب بھی کہتا ہے فقط رخشندہ رخشندہ
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 