جو مقدر نے کھیل کھیلے ہیں

Poet: WASHMA KHAN WASHMA By: WASHMA KHAN WASHMA, ROMANIA

جو مقدر نے کھیل کھیلے ہیں 
ہم نے بس اپنے تن پہ جھیلے ہیں

ساری دنیا ہے اک طرف وشمہ
دوسری سمت ہم اکیلے ہیں

عشق، چاہت، وفا، جنون جفا
یہ سبھی زندگی کے میلے ہیں

اک تصور سے کھیلنا کب تک۔
ہم تو اک عمر اس سے کھیلے ہیں

Rate it:
Views: 330
18 Nov, 2013