حسیں آیا ہے جو اب ہوا کا جھونکا تھا
Poet: By: AB shahzad, Mailsi
حسین آیا ہے جو اب ہوا کا جھونکا تھا
گزر گیا ہے جو کل وہ بلا کا جھونکا تھا
نہیں ملی ہے محبت جفا کا جھونکا تھا
رہے خیال میں اس کے سزا کا جھونکا تھا
کہیں سے آیا رمق بھر وفا کا جھونکا تھا
حسین خوب تھا چنچل ادا کا جھونکا تھا
میں خوش رہا تھی خوشی جب تلک رہی ہے ماں
مری تو ماں نے تھی مانگی دعا کا جھونکا تھا
نہیں ہے پیار ملا سب نصیب کی ہے بات
ہوئی ہے پیار میں مجھ سے خطا کا جھونکا تھا
میں نے سنی نہیں آواز کرب میں اس کی
صدا وہ دیتا رہا التجا کا جھونکا تھا
نہیں تھا اپنے تو میں گھر ملا نہیں مجھ سے
کبھی وہ آیا مرے گھر ضیا کا جھونکا تھا
میں بھول پایا نہیں اس لیے اسے ہی اب
مرے تو پیار کی وہ انتہا کا جھونکا تھا
نصیب میں نہ تھا شہزاد پیار اس کا تو
وہ نفرتوں کو ہی لایا فضا کا جھونکا تھا
More Love / Romantic Poetry






