سوگ
Poet: Sarah Ibrahim By: Zulfiqar Ali Bukhari, Rawalpindiمیں تھی ہی کب کہیں پہ
یہ آنکھ اب کیوں نم ہو
تنہا گزارا جیون
اب کیوں کسی کا غم ہو
یہ میری حقیقت ہے
اب خواب میں کیا جینا
اذیت نے نگلنا ھے
کیا روز زہر پینا
جو ہے ہی نہیں اسکی
طلب میں کیسی دوڑیں
ہم اپنے خول میں ہیں
کون آکے اسکو توڑے
دشمن کے شکنجے میں
نئے روگ کیوں لگاۓ
یہ اپنی غلطی ہے
پھر سوگ کیوں مناۓ
More Love / Romantic Poetry






