Add Poetry

صدائیں دی ہیں

Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistan

ہم نے ہر لمحہ تمہیں دل سے صدائیں دی ہیں
تم رہو شاد، ہمیشہ یہ دعائیں دی ہیں

جس نے اس شوخ ستمگر کو جفائیں دی ہیں
اس کے عشاق کو اس نے وفائیں دی ہیں

تیری یادوں نے مجھے ہر گھڑی بے تاب رکھا
اس محبت نے مجھے ایسی بلائیں دی ہیں

ملنا ممکن ہی نہیں ہے تو پھر ایسا کیوں ہے
میرے اس دل نے تو بس تجھ کو صدائیں دی ہیں

میری گستاخ نگاہی پہ بگڑتے کیوں ہو
آتش دید کو تم نے ہی ہوائیں دی ہیں

صرف دل ہی نہیں ہے روح بھی زخمی یاسر
اس ستمگر نے مجھے ایسی سزائیں دی ہیں

Rate it:
Views: 547
07 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets