مجھےاچھا لگتا ہے تمھارے سنگ سنگ چلنا
وفا کی آگ میں جلنا تمہیں ناراض کر دینا
کبھی خود بھی روٹھ جانا تمہاری آرزو کرنا
خود اپنے دل کی دھڑکن سے تمہاری گفتگو کرنا
مجھے اچھا لگتا ہے تم ہی کو دیکھتے رہنا
تم ہی کو سوچتے رہنا بہت گہرے خیالوں میں
سوالوں میں جوابوں میں محبت کے خوابوں میں
تمہارا نام آ جانا مجھے اچھا لگتا ہے