مجھے دیکھنے آج صنم آگئے ہیں

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Waqas Shah, RAWALPINDI

مجھے دیکھنے آج صنم آگئے ہیں
خوشی کی خبر لے کے غم آگئے ہیں

وہ جس حشر میں جلتے ہیں عشق والے
اسی آگ میں جلنے ہم آ گئے ہیں

اب مشکلوں کو ہی جانا پڑے گا
میری زندگی میں الم آ گئے ہیں

میری روح میں پھر زندگی ہوئی توانا
واپس صنم کے میرے دم آگئے ہیں

اب قید ہو کر ہی جینا پڑے گا
جو یاد اب تیری زلف کے خم آ گئے ہیں

روشن رہے گا اب سدا دل ہمارا
آپ کے رو برو جو ہم آگئے ہیں

خون جگر میں وہ رنگت کہاں اب
اشتیاق جوانی میں شاید کچھ خم آگئے ہیں

Rate it:
Views: 507
19 Sep, 2009