محبت کا جنوں بھی کیا جنوں ہے
کہ اب دل کو کہیں نہیں سکوں ہے
عجب قرار عجب اضطرار کی حالت
کبھی سکون ہے کبھی جنوں ہے
جنون میں سکوں، سکوں میں جنوں
کہ یہ جنون ہی جیسے سکوں ہے
اب کچھ میرے بس میں نہیں ہے
کب سکون ہے اور کب جنوں ہے
تمہیں کچھ علم ہے عظمٰی کہ آخر
اس جنون میں کیونکر سکوں ہے