محبت کیا مٹائینگے محبت کے دشمن
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwalaمحبت کیا مٹائیں گے محبت کے دشمن
تھک ہار جائینگے محبت کے دشمن
ہواؤں میں گھل جائیگی مہک محبت کی
جو محبت جلائیں گے محبت کے دشمن
سائلِ محبت کے ہیں کہی پیروکار یہاں
قافلے روک پائیں گے محبت کے دشمن؟
زخمی دل ، چاک گریبان ، مسکراتے لبِ عاشق
پھر کیسے رلائیں گے محبت کے دشمن
نہال عروج دے خدا جس دلِ محبت کو
پھر کیا گرائیں گے محبت کے دشمن
More Love / Romantic Poetry






