میری جاناں
Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiمیرے سب لفظ تیرے ہیں
میری جانم
تیری خاطر
محبت کے نامے لکھے جاؤں گا
بس ایک تیری خوشی کی خاطر نظمیں لکھے جاٗوں گا
مسرت کے لیے تیری میں غزلیں لکھے جاؤں گا
تجھے لفظوں کا تحفہ بھیجوں گا
سکوں، راحت، محبت، چین اور آسودگی
لے کر
میرے یہ لفظ
تجھ تک آجائیں گے
کبھی سایہ بنیں گے یہ
کبھی تنہائی میں ساتھی تیرے ہوں گے
کبھی چاہت کی خوشبو سے تجھے مہکائے جائیں گے
میں اپنے لفظوں سے تجھ کو
سکوں دوں
چین دوں
آرام دوں
جاناں
یہی ہے آرزو میری
یہی بس میری خواہش ہے
More Love / Romantic Poetry






