میری نظر میں سب متقی کس کس کو بہلائے رکھتا
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiمیری نظر میں سب متقی کس کس کو بہلائے رکھتا
 آئینہ بھی رہا تیرا بدل میرا درد چھپائے رکھتا
 
 اشک ریزاں جب اپنے ہی نہ رہیں پھر
 وہ کون ہے جو آنکھ میں سمائے رکھتا
 
 عمدگی کا عالم اُس سے پہلے کہاں تھا
 تُو اِس طرح بھی نہ مجھ کو بھائے رکھتا
 
 وہ سمرنی تھی کہ کچھ دن اور جی لیئے
 تجھ بن تو تجرد مجھے کھائے رکھتا
 
 یوں مچلتی جوانی میں رہا امنگوں کا خمار 
 کس کو کیا مجال کہ ارمان سلائے رکھتا
 
 وہ تیرے فکر میں ذکر خدا بھی بھول گئے
 اِس سے بڑہ کر سنتوشؔ کس کو بھلائے رکھتا
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 