میرے خط

Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgary

کچھ خط ہیں لکهےتیرے نام پیا
پرو کر بھیجے ہیں ان میں خواب پیا

ہیں ان میں ہزاروں رنگوں کے جہاں آباد
تو ان سے ہی ہولی کهیل میرے پیا

ہیں کچھ خواہشوں کے آزاد منش پرندے
ہیں ارمانوں کی وادیاں اور گھاٹیاں

ہیں کچھ ملنے اور بچھڑنے کے قصے
کچھ ہیں میرے سوکھے ہوئے اشک پیا

بس سب ہیں امانتیں تیری نذر
اب بھی نہ ہو تجھ کو میری قدر
یہ خط نہیں میرا جیا ہے پیا

ان کو ہنس کر پروا میں نہ اڑانا میرے پیا
کچھ خط ہیں لکهےتیرے نام پیا

Rate it:
Views: 413
04 May, 2018