Add Poetry

میرے محبوب کبھی آؤ ذرا رات ڈھلے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

.کیسے گونجی ہے مرے دل کی صدا دیکھ تو لو
میں نے مانگی ہے کیا رب سے دعا دیکھ تو لو

میرے محبوب کبھی آؤ ذرا رات ڈھلے
کیسے جلتا ہے مرے دل کا دیا دیکھ تو لو

خون آنکھوں سے یہ بہتا ہے کبھی دل سے مرے
کتنی دل سوز ہے ہجرت کی سزا دیکھ تو لو

موسمِ گل کی ہواؤں سے ہے یہ عرض مری
میری حالت نہ بکھر جائے ذرا دیکھ تو لو

صبح کی آنکھ سے نکلا ہے سمندر کیسے
میرے احساس پہ برسی جو گھٹا دیکھ تو لو

جان دیتے تھے سدا ہم تو وفا کی خاطر
وشمہ اس بار جو کی اس نے جفا دیکھ تو لو

Rate it:
Views: 348
28 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets