میرے ہو کے رہو

Poet: Bakhsheesh Ahmed By: Bakhsheesh Ahmed, Taxila

وہ انا پرست سہی اسکی باتوں میں اقرار آج بھی ہے
اسکے چبھتے ہوئے لہجے میں چھپا پیار آج بھی ہے

وہ مجھے لکھتا ہے کہ منتظر نہ رہوں
لیکن اس کی تحریر میں صدیوں کا انتظار آج بھی ہے

وہ کہتا ہے مت روٹھو منانا نہیں آتا
لیکن میری ناراضگی پر وہ بے قرار آج بھی ہے
 

Rate it:
Views: 664
28 Apr, 2009