تیری آنکھ کا میں ستارہ بنوں
میں عاشق ہمیشہ تمہارا بنوں
میں پھول بنوں بالوں میں سجوں
میں ہر اک موسم کا نظارہ بنوں
میں ٹھنڈک بنوں تیرے آنگن کی سدا
میں کھنکھتی ھواؤں کا اشارہ بنوں
میں خواب بنوں تیری سب راتوں کا
میں برستی گھٹاؤں کا استعارہ بنوں
میں چاندنی بنوں تیرے گھر میں رھوں
میں ھر اک جنم میں تمھارا بنوں