کیوں بھلا اُسکا دل دکھایا ہے
اسطرح کیوں اُسے ستایا ہے
کیا ملا ہے تجھے ستانے میں
دیر کیسی ہے اب منانے میں
چل ذرا اسکے پاس چل کر دیکھ
اے دلِ ناتواں مچل کر دیکھ
وہ بہت نرم دل کی لڑکی ہے
تیری ہر بات مان جائے گی
پر ذرا یہ دھیان بھی رکھنا
نرم و نازک سی کانچ کی گڑیا
ٹھیس پہنچی تو ٹوٹ جائے گی
منہ سے ہرگز وہ کچھ نہ بولے گی
ہاں مگر پھر سے روٹھ جائے گی