نہ مے کدے میں کہیں ، نہ کسی شراب میں میں ہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

نہ مے کدے میں کہیں ، نہ کسی شراب میں ہے
 نشہ تو اس کے مچلتے ہوئے شباب میں ہے

کیوں ماند پڑنے لگی روشنی ستاروں کی
ابھی تو ہوشربا حسن وہ نقاب میں ہے

وہ چاند سے بھی زیادہ حسین مجھ کو لگا
میں مانتا ہوں بہت حسن ماہتاب میں ہے

کوئی مثال نہیں اور اس کے عارض کی
کہ ایسا روپ تو ہوتا فقط گلاب میں ہے

عیاں نہ کرنے لگے اس کو میرا حال کہیں
جو چھپ کے رہتا کہیں میرے اضطراب میں ہے

Rate it:
Views: 519
30 Oct, 2012