نیندوں کو خواب دے گیا
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamمیری آنکھوں کو وہ سراب دے گیا
اور نیندوں کو وہ خواب دے گیا
مجھے تحفہ بڑا نایاب دے گیا
اپنے سخن کی نئی کتاب دے گیا
اس کی تعریف میں جب غزل کہی
اس کے عوض مجھے گلاب دے گیا
میں نے پوچھا کہ پھر کب ملو گے
اس بات کا نا کوئی جواب دے گیا
اسی سے ملنے کو بےتاب ہے دل
جو اصغر کو ہجر کا عذاب دے گیا
More Love / Romantic Poetry






