وہ جس ساعت میں بچھڑا مجھ سے وشمہ ۔۔۔
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAمرے اندر بغاوت ہو رہی ہے
مجھے تم سے محبت ہو رہی ہے
کبھی تم دل کی دھڑکن سے تو پوچھو
اسے کیا میری عادت ہو رہی ہے؟؟
ہوئے آسان یہ جیون کے لمحے
تری ہجرت میں راحت ہو رہی ہے
میں اپنی بات پر ہی ہنس رہی ہوں
اسے مجھ سے شکایت ہو رہی ہے
جبینِ شوق جھکتی جارہی ہے
عقیدت تو عبادت ہو رہی ہے
مجھے تپتے ہوئے صحرا میں لے چل
مجھے محفل سے وحشت ہو رہی ہے
وہ جس ساعت میں بچھڑا مجھ سے وشمہ
وہ اک ساعت قیامت ہو رہی ہے
More Love / Romantic Poetry






