وہ فقط سوچ ہے سوچا نہ کرو

Poet: rehan By: rehan abbas, lahore

وہ فقط سوچ ہے سوچا نہ کرو
ریت کے نقش پہ مچلا نہ کرو

کانچ کا چاند ہے گر جائے گا
آنکھ بھر کر اسے دیکھا نہ کرو

وقت لوٹا ہے نہ لوٹے گا کبھی
آپ یوں ماضی کو پیٹا نہ کرو

اپنے ہاتھوں سے تراشا ہو جسے
ایسے بت کا کبھی شکوہ نہ کرو

Rate it:
Views: 350
07 Jun, 2011