روٹھ کر نہ جا اے جانے والے
پھر تو ڈھونڈے گا منانے والے
جس کو دیکھو اداس بیٹھا ھے
کھو گئے لوگ ہنسانے والے
مت کرو بات یہ کرنے کی نہیں
کیا کہیں گے یہ زمانے والے
تھک گیا ظلم وجفا سے جب وہ
ڈھونڈ کر لایا نشانے والے
چل دئے ہنس کے تجھ پہ نورازل
وہ جوآنسو تھے بہانے والے