پھولوں سے دامن کو بھرنے آئے ہو

Poet: Fakhira Batool By: Shazia Hafeez, Riyadh, KSA

پھولوں سے دامن کو بھرنے آئے ہو
آنچل میرا گھونگھٹ کرنے آئے ہو

تم سے رابط بہت ہی گہرا لگتا ہے
خواب ہو پلکوں بیچ اترنے آئے ہو

بانٹ کے چاہت اور وفائیں لوگوں میں
مجھ پر بس الزام ہی دھرنے آئے ہو

کٹ نہ جائے جیون آنے جانے میں
کہہ دو اب کی بار ٹھہرنے آئے ہو

پیار، وفا کے سارے وعدے بھول گئے
لگتا ہے اس بار مکرنے آئے ہو

Rate it:
Views: 463
07 Jul, 2009