Add Poetry

پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے

Poet: By: Syed Imran Raza, sargodha

پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے
ایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے

سب خرد مند بنے پھرتے ہیں ہر محفل میں
اس تیرے شہر میں اک صاحبِ وحشت ہم تھے

نام بخشا ہے تجھے کس کے دفورِ غم نے
گر کوئی تھا تو تیرے مجرم شہرت ہم تھے

اب کسی اور کے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ سہی
یہ الگ بات کبھی اہلِ رفاقت ہم تھے

رتجگوں میں تیری یاد آئی تو احساس ہوا
تیری راتوں کا سکوں نیند کی راحت ہم تھے

اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو
وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے

دُھوپ کے دشت میں کتنا وہ ہمیں ڈھونڈتا تھا
اعتبار اس کے لئے اَبر کی صورت ہم تھے

Rate it:
Views: 471
10 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets