پیار رہتا ہے
Poet: dr ch tanweer sarwar shakar By: dr ch tanweer Sarwar, Lahoreمیری نظر کو تیرا انتظار رہتا ہے
بہار آئے نہ آئے مگر پیار رہتا ہے
شائد بے بس ہو گیا ہوں پیار میں
مگر دل پھر کیوں بے قرار رہتا ہے
نظر آتی ہیں جہاں میں بڑی رونقیں
جہاں سے وہ پھر کیوں بے زار رہتا ہے
کرتے ہیں دل و جان سے جسے پیار ہم
اسی کا دل میں میرے پیار رہتا ہے
چبتا ہے میرے دل میں نہ جانے شاکر
ہے کوئی شیشہ یا دل پہ بار رہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






