چمک رہی ہے کائنات میری نظروں میں
گزری ہوئی ہر بات میری نظروں میں
محبت تو کھیل ہے مر ہی جانے کا
جیت بھی ہے مات میری نظروں میں
اُس نے کی تھیں جو کبھی مجھ پہ
مچل رہی ہیں کرامات میری نظروں میں
سینہ ریت کا ساحل ہے میرا
کچھ بھی نہیں برسات میری نظروں میں
قیامت سا کچھ ہونا چاہئیے پیار میں
لاجواب ہو کوئی سوغات میری نظروں میں
ندامتوں میں لمبی عمر جی رہی ہوں
بس میں نہیں حالات میری نظروں میں
کوئی پوچھے تو بتا دوں میری ذات
میری کیا ہے اوقات میری نظروں میں
کب سے دن چڑھا‘کچھ یاد نہیں ہے
نجانے کب ہو جائے رات میری نظروں میں
محبت تو خوبصورت ہی ہے شاید
نگل جاتے ہیں جذبات ‘میری نظروں میں
شعلوں کی بستی ہے ایسا لگتا ہے
یہ ستاروں کی بارات میری نظروں میں