Add Poetry

کسی کو دل میں بسا کے ہم نے نصیب اپنا جگالیا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbai

کسی کو دل میں بسا کے ہم نے نصیب اپنا جگالیا
نہ فکرِ ساقی نہ فکرِ مینا غموں سے دامن چھڑا لیا

بھلے نظر سے ہی دور ہیں وہ مگر ہماری نظر میں ہیں
انہیں نگاہوں کی پتلیوں کا تو تارا ہم نے بنالیا

نہ سوچا سمجھا نہ دیکھا بھالا ڈگر پہ اُن کی چلا گیا
یہی تو تھی بے خودی ہی اپنی کہ چوٹ گہری ہی کھالیا

یہ بے قراری ہے ایسی اپنی کہ ماہی جیسے بے آب ہو
تڑپ تڑپ کے ہی آہیں بھرنا تو آنسو بھی کچھ بہالیا

اثر کو نہ قیس سے ہے مطلب نہ دشت وصحرا کی سیر کی
مٹا دیا جب خودی کو اس نے تو راز سارا ہی پالیا

Rate it:
Views: 1
20 Feb, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets