ہے عجب لو کسی کے چہرے میں

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

خواب میں یا شکستِ خواب میں گم
ہم ہی دریا ہمیں سراب میں گم

کوئی منظر کہیں، نہ نظارہ
سب ہیں اپنی نظر کی آب میں گم

کتنے دل ڈوبے آفتاب کے ساتھ
کتنی آنکھیں ہیں مہتاب میں گم

ہے عجب لو کسی کے چہرے میں
دھوپ کی اک کرن گلاب میں گم

آنکھ تو کھول ہم بھی تو دیکھیں
کتنے عالم ہیں اس حباب میں گم

سامنے اپنے آئینہ رکھ کر
حسن ہے حسنِ انتخاب میں گم

ہم نے پوچھا تھا روشنی کیا ہے
اور اندھیرے ہوئے جواب میں گم

ہم نے آواز دی بہت دل کو
جانے وہ کس سے تھا خطاب میں گم

Rate it:
Views: 430
28 Feb, 2009