Add Poetry

یوں تو ہوتی ہیں مِری اُن سے ملاقاتیں کئی

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

یوں تو ہوتی ہیں مِری اُن سے ملاقاتیں کئی
باقی رہ جاتی ہیں دِل میں اور بھی باتیں کئی

غیر کے پہلوُ میں تھے وہ ، اور ہم تنہا یہاں
ہم نے دیکھیں زندگی میں ایسی بھی راتیں کئی

عشق مجنوں بھی ہے،سرمد بھی ہے اور منصوُر بھی
عشق کے ہیں رنگ لاکھوں عشق کی ذاتیں کئی

چاہتوں کے پھول ، جذبے اور پیمانِ وفا
نذر کر دوں گی انھیں میں، ایسی سوغاتیں کئی

بن لیۓ دُلہن کی ڈولی لیۓ جو پلٹ جاتی رہیں
ہم نے دیکھیں زندگی میں ایسی باراتیں کئی

پاس دُشمن کے مرے، مجھ کو ہرانے کے لیۓ
اور ترکیبیں بہت تھیں، اور تھیں گھاتیں کئی

Rate it:
Views: 657
31 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets