Add Poetry

آرزو میں اتر کے دیکھیں گے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آرزو میں اتر کے دیکھیں گے
جام اشکوں سے بھر کے دیکھیں گے

پہلے کرتے ہیں پیار کا وعدہ
پھر محبت میں مر کے دیکھیں گے

جانے کتنے یہ آفتاب یہاں
زندگی کی سحر کے دیکھیں گے

تیرے گاؤں کی شام کے منظر
بامِ دل پہ ٹھہر کے دیکھیں گے

چاند نکلے تو یاد کے جلوے
شب کو پچھلی پہر کے دیکھیں گے

آج لکھتے ہوئے غزل وشمہ
آنسوؤں سے گزر کے دیکھیں گے

Rate it:
Views: 390
23 Sep, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets