Add Poetry

انتظار اُس کا کرتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

انتظار اُس کا کرتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے
تنہا ترے لئے بیٹھے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

فجر سے ہوا وقت شام کا مگر تُم نہ آئے
خنجر خوف کے سہتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

آثار نہ تھے ترے آنے کے مگر آؤ گے
در و دیوار سے کہتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

بے تابیوں کے ہجوم میں تڑپتے رہے ہم
پھر اشکوں سنگ بہتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

نہال روتے روتے سو گئے ترے انتظار میں ہم
نام ترا فقط لیتے رہے اَنگوٹھی ہاتھ میں لئے

Rate it:
Views: 420
18 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets