Add Poetry

اِس قدر نہ ہمیں ستاؤ تم، بغاوت پہ ہم اُتر آئینگے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL INAYAT GILL, Gujranwala

اِس قدر نہ ہمیں ستاؤ تم، بغاوت پہ ہم اُتر آئینگے
تم ہماری جھوپڑیاں جلاؤگے ، ہم تمہارے آشیانے جلائینگے

اِس محبت کو تم آزماؤ نہ ، اِک آگ ہے اِسے بھڑکاؤ نہ
شعلہ بنے گر جہان کیا چیز ہے ہم خود کو نہ روک پائینگے

نہ لگاؤ صبر پہ ٹھوکریں اِس صبر کے پیچھے سیلاب ہیں
تمہاری ہستیاں ، تمہاری بستیاں سب کچھ بہا کے لے جائینگے

چھیڑو نہ ہم کو پاگلو ! ہم مصروفِ عبادتِ عشق ہیں
ٹوٹی اگر جو یہ بندگی ، تو زلزے یہاں سے اُٹھائینگے

جو بیٹھا ہے اُونچے تخت پہ سُنیگا وہ ہماری التجائیں سبھی
بادلوں کو چیڑتی جائینگی ، ہم صدائیں ایسی لگائینگے

ہمیں رائے وفا پہ جانا ہے ، ہمیں یار کو ہر حال پانا ہے
دیکھ لینا مر کے بھی اُسے قسمت میں اپنی لکھوائینگے

یہ محبتوں کے دستور ہیں ، دن رُخِ یار سے نور ہیں
نہالؔ خون نکال کے جگر کا ، نہالِ عشق وہاں اُگائینگے

Rate it:
Views: 467
18 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets