اپنا ہی مزا ہے

Poet: Hukhan By: Hukhan, karachi

روٹھ کے اسے منانے کا اپنا ہی مزا ہے
لڑ کے اس سے ہار جانے کا اپنا ہی مزا ہے
زندگی تجھے آنکھیں دکھانے کا اپنا ہی مزا ہے
آنسو روک کے مسکرانے کا اپنا ہی مزا ہے
خوشیوں کو دل سے لگانے کا اپنا ہی مزا ہے
سینے میں درد کو چھپانے کا اپنا ہی مزا ہے
اے زندگی بہت خوبصورت ہے تو کیا
مر جانے کا اپنا ہی مزا ہے

Rate it:
Views: 387
12 Mar, 2018